16-03-2017

 خیبر پختونخوا سمیت ملک کے تریسٹھ اضلاع میں خانہ شماری کا آج دوسرا دن ہےجبکہ مردم شماری 18مارچ سے شروع ہوگی۔ اس موقع پر تمام متعلقہ علاقوں میں سیکیورٹی انتظامات سخت رکھے گئے ہیں۔ عوام کو فارم بھرتے ہوئے تمام کوائف درست بتانے اور ادارہ شماریات کے اہلکاروں سے تعاون کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

پشاور سمیت  خیبر پختونخوا اور فاٹا کے14اور بلوچستان کے 15اضلاع میں 17مارچ تک خانہ شماری کی جائے گی جبکہ 18 سے 27 مارچ تک مردم شماری کی جائے گی۔

 اٹھارہ مارچ سے شروع ہونے والی چھٹی مردم شماری 13 اپریل تک روزانہ صبح 8بجے سے شروع ہو کر شام 4بجے تک جارہی رہےگی۔