14-03-2017

ملک کے دیگر صوبوں کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی کل پندرہ مارچ سے شروع کی جانے والی چھٹی مردم شماری کےلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ۔ محکمہ شماریات کی جانب سے سپر وائزرز اور شمار کنندہ کو مردم شماری کےلئے متعلقہ میٹریل فراہم کر دیا گیا ہے جبکہ آج شمار کنندہ اور سیکیورٹی اہلکار متعلقہ بلاکس کا جائزہ لینے کےلئے دورہ بھی کر رہے ہیں۔

محکمہ شماریات کے مطابق محکمہ کی جانب سے سپروائزرز اور شمار کنندہ کو متعلقہ میٹریل بھی ارسال کر دیا گیا ہے جن میں بیگ ، پلاسٹک ہارڈ بوڈ ، مارکراور دیگر میٹریل شامل ہے۔

یاد رہے کہ چھی مردم شماری کے پہلے مرحلہ میں پنجاب کے سولہ ، سندھ کے آٹھ ، خیبر پختونخوا کے چودہ ، بلوچستان کے پندرہ ، آزاد جموں و کشمیر کے پانچ اور گلگت بلتستان کے پانچ اضلاع میں مردم شماری ہوگی جبکہ  دوسرے مرحلے میں ملک کے اٹھاسی اضلاع میں مردم شماری ہوگی ۔