05-07-2017

خیبر پختونخوا سے حج آپریشن کا آغاز چوبیس جولائی سے ہوگا جبکہ آخری حج پرواز چوبیس اگست کو روانہ ہوگی ۔

اعلی سطحی اجلاس میں بتایا گیا کہ اس سال صوبہ خیبر پختونخوا سے تیس ہزار نو سو عازمین حج حجاز مقدس جائیں گے ۔ اجلاس میں ڈائریکٹر حج ، پولیس ، سول ایوی ایشن ، قومی ایئر لائن ، پاکستان آرمی سمیت محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں عازمین حج کی روانگی کے دوران پیش آنے والے ممکنہ مشکلات کو بروقت اور احسن طریقہ سے حل کرنے کےلئے امور کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ امسال خیبر پختونخوا سے تیس ہزار نو سو عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے جس میں سرکاری سکیم کے تحت انیس ہزار پانچ سو اور پرائیویٹ سکیم کے ذریعے گیارہ ہزار چار سو چالیس عازمین شامل ہیں ۔