07-06-2017

خیبرپختو نخوا کے مالی سال 18-2017کا بجٹ آج خیبرپختو نخوا اسمبلی میں پیش  کیا جا رہاہے بجٹ صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایوان میں پیش کررہے ہیں۔

بجٹ اجلاس سے قبل وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا پرویز خٹک کی صدرات میں کابینہ کا اجلاس منعقد ہو ا،جس میں بجٹ تجاویز کی منظوری دی  گئی ۔صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد بجٹ اجلاس  اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں شروع ہو ا  جس میں  صوبے کا مالی سال دو ہزار سترہ اٹھارہ کا  بجٹ پیش کیا گیا ۔