17-02-2017
لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر خود کش حملے پر صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک دن کے سوگ منایا گیا یہ اعلان وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کیا تھا۔
وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے سیہون خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام اور حکومت متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں سے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔