20-03-2017

خیبر پختونخوا حکومت نے موٹر سائیکل فائر فائٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ برقت طبی امداد کے لیے منی ایمبولینس بھی لائی جائے گی۔

 رپورٹس کے مطابق دنیا بھر کی طرح صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی آگ بجھانے کے لیے موٹر سائیکل فائر فائٹر سروس متعارف کروائی جائے گی۔موٹر سائیکل فائر فائٹر سسٹم سے تنگ گلیوں میں آتش زدگی سمیت کسی بھی قسم کے ہنگامی آپریشن میں فوری مدد ملے گی۔ سسٹم میں 35 لیٹر پانی اور آگ بجھانے کے دیگر آلات ہوں گے۔

ڈی جی ریسکیو کے مطابق مریضوں کو برقت طبی امداد کے لیے منی ایمبولینس بھی لائی جارہی ہے جس میں جدید آلات، ایمرجنسی یونٹ اور فرسٹ ایڈ دی جائے گی۔

…………………………..