16-08-2017

خیبر پختونخوا میں مڈل ، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولز آج سے کھل گئے ہیں جبکہ پرائمری سکولز یکم ستمبر سے کھلیں گے۔

اس سلسلے میں جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق تمام اساتذہ ، طلباء و طالبات کو سکولوں میں حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

دوسری طرف ورکرز ویلفیئر بورڈ کے زیر انتظام چلنے والے سکولوں کی تعطیلات میں چار ستمبر تک توسیع کر دی گئی ہے ۔ورکرز ویلفیئر بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق گرمی کی شدت کی وجہ سے ان سکولوں کی تعطیلات میں سولہ اگست سے چار ستمبر تک توسیع کی گئی ہے لہذا ورکرز ویلفیئر بورڈ کے زیر انتظام چلنے والے سکول پانچ ستمبر سے کھلیں گے ۔