31-03-2017

وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا پولیس کے نئے انسپکٹر جنرل صلاح الدین خان محسود  کی تقرری کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے ۔

کیبنٹ اسٹیبلشمنٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق پولیس سروسز پاکستان گریڈ اکیس کے سینئر آفیسر صلاح الدین خان محسود کو خیبر پختونخوا پولیس کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے ۔ وہ دو سال سے خیبر پختونخوا میں انسداد دہشت گردی فورس کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے ۔ان کی تقرری گریڈ بائیس کے سینئر پولیس آفیسر ناصر خان درانی کی حال ہی میں ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد کی گئی ہے۔