28-02-2017

خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا ٹیکنکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ترمیمی بل  دوہزار سترہ کی منظوری دے دی ہے ۔

جس کے تحت وزیر اعلی کو یہ اختیار حاصل ہو گیا ہے کہ وہ کسی بھی وزیر ، معاون خصوصی یا مشیر کو بورڈ کا چیئرپرسن مقرر کر سکیں گے جبکہ دیگر ممبران کے علاوہ بورڈ کے سیکرٹری ایم ڈی  ٹیوٹا ہوں گے جو گریڈ بیس کا افسر ہوگا جس کی تقرری حکومت تین سالوں کےلئے کرے گی ۔