19-06-2017

پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا پولیس اسلحہ سکینڈل میں ملوث سابق پولیس بجٹ آفیسر جاوید خان کے خلاف دو یفرنس کے خلاف دائر رٹ درخواست خارج کر دی ہے ۔

جسٹس روح الاآمین خان کی سربراہی میں پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے دائررٹ درخواست کی سماعت کی ۔ جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ ملزم کے خلاف اسلحہ سکینڈل اور غیر قانونی اثاثہ جات بنانے سے متعلق احتساب عدالت میں دو الگ الگ ریفرنس دائر کئے گئے ہیں حالانہ کسی بھی ملزم کے خلاف ایک ہی عدلات میں دو الگ ریفرنس کی سماعت غیر قانونی ہے لہذا ان کے خلاف دو الگ ریفرنس کی سماعت کالعدم قرار دی جائے ۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر دائر رٹ درخواست خارج کردی ۔

واضح رہے کہ نیب کے مطابق ملزم کے گھر سے ساڑھے چار کروڑ روپے کی برآمدگی بھی ہوئی ہے ۔