21-05-2018

خیبر پختونخوا پولیس نے پہلی مرتبہ خاتون پولیس اہلکار کو محرر تعینات کر دیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق خاتون پولیس اہلکار زوبیہ مسرت کوہاٹ کے سٹی ماڈل پولیس سٹیشن کی مدد محرر ہونگی اس کے علاوہ زوبیہ کو سٹی سرکل تھانوں میں خواتین کی قانونی مدد کی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق زوبیہ 2009ء سے کوہاٹ پولیس میں خدمات انجام دے رہی ہیں، وہ خواتین کے کیسز بہتر انداز میں حل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔