08-06-2017

خیبر پختونخوا حکومت کا  آئندہ مالی سال 2017-18 کے لیے 6 کھرب 3 ارب روپے  کے بجٹ میں پولیس کا بجٹ 23 ارب سے بڑھا کر 39 ارب 73 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے جبکہ آب پاشی کے لیے 3 ارب 76 کروڑ روپے اور سماجی بہود و خصوصی تعلیم وترقی خواتین کے لیے 1 ارب 85 کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔

 بجٹ رپورٹ کے مطابق صوبے میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے 49 ارب 27 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔جبکہ تعلیم کے لیے 127 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جو گزشتہ سال کی نسبت 18 فیصد اضافی رقم ہے۔