21-11-2017

خیبر پختونخوا کی جیلوں میں فنی تربیت سنٹرزقائم کر نیکا فیصلہ کیا گیاہے ۔

 چیف سیکرٹر ی خیبر پختونخو امحمد اعظم خان کی زیر صدارت محکمہ جیل خانہ جات خیبرپختونخوا کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں محکمہ کی کارکردگی اورمعاملات کومزید بہتر بنانے کے حوالے سے بعض اہم فیصلے ہوئے جن کامقصدجیلوں میں قیدقیدیوں اورحوالاتیوں کوزندگی کی بنیادی سہولیات بہم پہنچانا ہے۔

چیف سیکرٹری نے سیکرٹر ی داخلہ کو ہدایت کی کہ ہری پور اوربنوں کی جیلوں میں قیدیوں کو فنی تربیت دینے کے لئے قائم ہونے والے ووکیشنل ٹریننگ سنٹروں کی فوری تکمیل کے لئے ٹیکنیکل ایجوکشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی سے فوری رابطہ کریں اورصوبے کی دوسری بڑی جیلوں میں بھی ایسے ہی سنٹروں کے قیام کے لئے پی سی ون تیار کریں۔ انہوں نے محکمہ جیل خانہ جات کے اہلکاروں کی تربیت کے لئے ہری پورجیل میں انسٹیٹیوٹ کے قیام کے لئے 30 نومبر تک پی سی ون تیار کرنے کے بھی ہدایت کی جبکہ سیکرٹری محکمہ خزانہ کوہدایت کی گئی کہ مختلف جیلوں میں سیکورٹی سے متعلق آلات کی مرمت کے لئے درکار فنڈز فوری طورپرجاری کریں۔