22-05-2018

خیبر پختونخوا کی پہلی سپورٹس پالیسی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جن کے مطابق صوبے کے تمام پرائمری سکولوں میں پڑھائی کیلئے مختص6میں سے ایک دن سپورٹس ڈے کے طور منانے اور سکولوں کی تعمیر کے وقت پی سی ون میں کھیل کا میدان لازمی شامل کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔

پالیسی کے مطابق  پانچویں سے آٹھویں جماعت تک کے طلباء کیلئے سپورٹس سرٹیفکیٹ اور کالجز اور یونیورسٹیز میں سپورٹس سیکشنز اورڈیپارٹمنٹ آف سپورٹس سائنس کے قیام سے متعلق تجاویز بھی پالیسی کا حصہ بنائی گئی ہیں۔

یہ پالیسی نجی اور سرکاری سکولوں کیلئے بیک وقت نافذ کردی گئی ہے اور لازم قرار دیا گیا ہے کہ نئے سکولوں کی تعمیر کے وقت پی سی ون میں کھیل کے میدان لازمی شامل کئے جائیں۔