31-05-2017

خیبر پختونخوا کےلئے آئندہ مالی سال دو ہزار سترہ اور اٹھارہ کا بجٹ چھ جون کو پیش کیا جائے گا جس کےلئے جلد گورنر کی جانب سے صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا جائے گا۔

صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ آئندہ مالی سال کےلئے چھ جون کو بجٹ سہ پہر تین بجے صوبائی اسمبلی میں پیش کریں گے۔جبکہ بجٹ پر بحث کا آغاز آٹھ یا نو جون سے کیا جائے گا اور بیس جون سے قبل بجٹ اور ضمنی بجٹ کی منظوری کے علاوہ بجٹ پر بحث کا سلسلہ بھی مکمل کیا جائے گا۔