19-09-2017

خیبر پختونخوا حکومت نے مزید 1395 سرکاری سکولوں میں آئی ٹی لیب کے قیام کی منظوری دی ہے۔

یہ منظوری وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی ۔

 اس موقع پر وزیر تعلیم  خیبر پختونخوا نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران سرکاری سکولوں میں اب تک 1340 آئی ٹی لیب قائم کئے جاچکے ہیں اور پانچ سالہ مدت کی تکمیل تک آئی ٹی لیبز کی یہ تعداد 2735 ہو جائے گی اور کوئی بھی سکول آئی ٹی لیب کے بغیر نہیں رہے گا۔ اجلاس میں آئی ٹی لیب کے قیام اور پہلے سے قائم آئی ٹی لیب کو سیکنڈ شفٹ میں کمیونٹی کے لئے کھولنے پر تفصیلی غور و خوض ہوا اور اس سلسلے میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔

واضح رہے کہ موجودہ حکومت کے برسر اقتدار آنے سے قبل سرکاری سکولوں میں صرف 170 آئی ٹی لیب تھیں۔