10-10-2017

خیبرپختونخوا کے چھ جنوبی اضلاع میں تین روزہ انسدادپولیومہم  جاری ہے جس کے دوران پانچ سال سے کم عمرکے نولاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا ؤ کے قطرے پلائیں جائے گے ۔

  محکمہ صحت کے مطابق تین روزہ انسداد پولیو مہم کےلئے چارہزار تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں موبائل،فکسڈ اور ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ ان ٹیموں کی موثرنگرانی کے لیے نوسو سات ایریا انچارجز بھی تعینات کئے گے ہیں۔