14-04-2017

خیبر پختونخوا ٹربیونل نے سیاسی بنیادوں پر ملازمت سے برطرف ہونے والے گریڈ انیس کے خیبر پختونخوا ہاوس اسلام آباد کے ناظر  کو ملازمت پر بحال کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔ٹریبونل کو بتایا گیا کہ درخواست گزار نادر خان گریڈ انیس کے افسر کی حیثیت سے محکمہ ایڈمنسٹریشن سول سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا میں تعینات تھا اور وہ بحیثیت  کمپٹرولر خیبر پختونخوا ہاوس اسلام آباد میں متعین تھا تاہم دو ہزار تیرہ میں اسے سیاسی بنیادوں پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا جس کا آئینی و قانونی کوئی جواز نہیں بنتا لہذا صوبائی حکومت کے احکامات کو کالعدم قرار دیا جائے۔