04-06-2018

خیبر پختونخوا حکو مت نے فاٹا کی ایجنسیوں کو اضلاع کا درجہ ملنے کے بعد ان کا انتظام و انصرام چلانے کے لئے گورنر کو سمری ارسال کر دی ہے ٗجس میں انتظامی افسروں کے عہدوں اور اختیارات سے متعلق تفصیلات شامل کی گئی ہیں ٗان سفارشات کی منظوری کے بعد آئندہ تین روز تک نوٹیفیکیشن جاری کئے جائیں گے ٗ۔

 صو بائی محکمہ قانون کے  مطابق نئے انتظامی حکم نامے کے تحت قبائلی علاقو ں میں تعینات پولٹیکل ایجنٹ کو ڈپٹی کمشنر ، ایڈیشنل پولٹیکل ایجنٹ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ پولٹیکل ایجنٹ کو اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے کے ساتھ تبدیل کیا جائے گا ۔
نئے انتظام کے تحت گورنر خیبر پختو نخوا ڈپٹی کمشنرز کو ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ کے اختیارات بھی دیں گے یہ اختیارات ڈپٹی کمشنر کریمنل پروسیجر آف کو ڈ 1898 ء کے تحت استعمال کر ے گا ٗجبکہ ڈپٹی کمشنر کو اسی قانون کی دفعہ30 کے تحت بھی اختیا رات دےئے جائیں گے جس کے تحت ڈپٹی کمشنر اور ان کے ماتحت افسران کسی جرم میں گرفتار ملزم کو تین سال تک کی سزا دے سکیں گے تا ہم سزائے موت کا اختیار ان کے پاس نہیں ہو گا ۔