31-01-2017

پشاور ہائی کورٹ نے دارالاامان پشاور میں مقیم بے سہارا بیوہ خاتون کو ان کے چھ بچوں سمیت کفالت کےلئے الخدمت فاونڈیشن خیبر پختونخوا کے حوالے کر دیا ہے۔

پشاور ہائی کور ٹ کے رجسٹرار نے چند روز قبل الخدمت فاونڈیشن خیبر پختونخوا کے صدر  خالد  وقاص سے رابطہ کیااور دارالاامان پشاور میں مقیم بے سہارا بیوہ خاتون کو ان کے چھ بچوں سمیت انسانی ہمدردی کے تحت کفالت کےلئے الخدمت فاونڈیشن خیبر پختونخوا کی تحویل میں دینے کی درخواست کی جس کے بعد پشاور ہائی کورٹ نے بیوہ خاتون اور ان کے چار بچوں اور دو بچیوں کو الخدمت فاونڈیشن کے نمائندے محمد وسیم کے حوالے کیا جنہوں نے خاتون اور اس کے بچوں کےلئے الخدمت کی جانب سے ان کےلئے مختص کئے گئے مکان میں منتقل کیا۔