09-06-2017

پشاور ہائی کورٹ نے محکمہ کسٹمز کی جانب سے تعمیراتی کمپنی کی درآمد شدہ گاڑیوں کی ہونے والی نیلامی روک دی اور کسٹمز حکام سے جواب طلب کر لیا ہے ۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی اورجسٹس محمد غضنفر خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ تعمیراتی کمپنی نے مختلف قسم کی ہیوی مشینری پر مشتمل ایک سو چھتیس گاڑیاں درآمد کیں تاہم بعض قانونی پیچیدگیوں کے باعث کسٹمز حکام نے انہیں صفائی کا موقع دیئے بغیر گاڑیاں ضبط کر لی ہیں اور ان کو نیلام کیا جارہا ہے ۔ لہذا فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ ان گاڑیوں کی نیلامی روکی جائے جس پر عدالت نے حکم امتناعی جاری کرکے کسٹمز حکام سے اس ضمن میں جواب طلب کرلیا۔