19-01-2017

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے اسلحہ کی نمائش اورگاڑیوں کے کالے شیشوں پر  ایک ماہ کےلئے پابندی عائد کر دی ہے ۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامہ کے مطابق پشاور میں امن وامان کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے قائمقام ڈپٹی کمشنر پشاور شاہد محمود نے ایک ماہ کےلئے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کرتے ہوئے  اسلحہ کی نمائش ، گاڑیوں میں کالے شیشوں کے استعمال ، بغیر رجسٹریشن اور اپلائیڈ فار گاڑیوں کے چلانے اور جعلی نمبر پلیٹ لگی گاڑیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں سیکشن ایک سو اٹھاسی کے تحت کاروائی کی جائے گی اور اس ضمن میں پولیس سمیت تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔