26-05-2017

پشاور کی احتساب عدالت کے جج حافظ نسیم اکبر نے عدالتی احکامات نہ ماننے پر ایس ایچ او دوآبہ ہنگو  امیر اللہ اور اے ایس آئی عبدالوحید کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے چھ جون کو عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

فاضل عدالت نے نجی میڈیسن کاروبار کی آڑ میں کروڑوں روپے خورد برد کرنے میں ملوث کمپنی کے مالک جمشید کے خلاف دائر نیب ریفرنس کی سماعت کی تو عدالت کوبتایا گیا کہ ریفرنس میں ایس ایچ او اور اے ایس آئی تھا نہ دوابہ ہنگو گواہان عدالت میں پیش ہونے کےلئے متعدد بار سمن جاری کئے گئے لیکن اس کے باوجود وہ عدالت میں پیش نہیں ہو رہے ہیں جس پر فاضل عدالت نے دونوں گواہان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرکے انہیں چھ جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔