15-03-2017

دورہ ویسٹ انڈیزکیلئےقومی ون ڈےاورٹی 20ٹیم کا اعلان آج ہوگا۔

دورہ ویسٹ انڈیزکیلئےاکتیس ممکنہ کھلاڑیوں کا کیمپ قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں جاری ہے، کیمپ کےدوران پی سی بی گرین اورپی سی بی وائٹس کےدرمیان 50اوورزکا پریکٹس میچ کھیلا جارہا ہے۔

پریکٹس میچ کےدوران ویسٹ انڈیزکیخلاف ون ڈےاورٹی 20سیریزکیلئےقومی اسکواڈزکا اعلان کیا جائےگا۔

سرفراز احمد  ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی قیادت کریں گےجبکہ دیگرکھلاڑیوں میں احمد شہزاد، بابراعظم، فخرزمان، عمراکمل، شعیب ملک، عثمان شنواری، سہیل تنویر، رومان رئیس، بابراعظم، عماد بٹ، عماد وسیم، شاداب خان اورمحمد نوازشامل ہیں جبکہ عامراوروہاب ریاض کوڈراپ کردیا گیا ہے۔

پاکستان اورویسٹ انڈیزکی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 26مارچ سے4ٹی 20میچزکی سیریزکھیلی جائےگی جس کے بعد 3ون ڈےاور 3ہی ٹیسٹ میچز  کھیلےجائیں گے۔