06-03-2017

 لاہور ہائی کورٹ میں دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت کے قانون  کو  چیلنج کر دیا گیا ہے ۔

 اختر حسنین  نامی درخواست گزار کی جانب سے دائر رٹ  درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ فیملی لا آرڈیننس کا سیکشن 6 اسلامی قوانین کے خلاف ہے ۔ درخواست گزار کے مطابق دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی کی اجازت ضروری نہیں ۔

 رٹ پٹیشن میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ فیملی لاء آرڈیننس کا سیکشن 6 کالعدم قرار دیا جائے۔ دائر رٹ کی سماعت آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔