16-08-2017

خیبر پختونخوا سروس ٹربیونل نے دوہری سرکاری نوکری کے الزام میں برطرف سپیشل برانچ کے اہلکار کی ملازمت بر بحالی کی اپیل خارج کردی ۔

ٹربیونل کو بتایا گیا کہ شکیل نامی اپیل کنندہ انیس سو پچاسی سے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن میں ملازمت کر رہا تھا جس نے سال دو ہزار آٹھ میں سپیشل برانچ میں بھی ملازمت حاصل کرلی جو کہ غیر قانونی ہے جس پر دونوں محکموں نے اسے ملازمت سے نکال دیا ہے۔اس طرح محکمہ پولیس کی جانب سے اسے نوکری سے نکالے جانے کے خلاف درخواست گزار نے سروس ٹربیونل میں ملازمت پر بحالی کی اپیل کی ۔ فاضل ٹربیونل بنچ دائر اپیل خارج کرکے اسے نوکری سے برخاست کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھا۔