02-05-2018

سپریم کورٹ میں سابق وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت دوہری شہریت پر نا اہل ہونے والے اراکین اسمبلی سے تنخواہیں اورمراعات کی واپسی اور کے-الیکٹرک کی نجکاری کے خلاف درخواستیں دائر کر دی گئیں ہیں۔

محمود اختر نقوی نے ایک متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے خواجہ آصف کو 62 ون،ایف کے تحت نااہل قرار دیا ہے، خواجہ آصف کا نام ای سی ایل میں شامل کر کے تمام تنخواہیں اور مراعات واپس لی جائیں۔

محمود اختر نقوی نے دوہری شہریت پر نا اہل ہونے والے 13 اراکین اسمبلی اور سیکرٹری داخلہ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے دوہری شہریت چھپائی، نااہل اراکین نے پارلیمنٹ کو دھوکہ دیا، جھوٹ بولا، نااہل اراکین سے تنخواہیں اور مراعات واپس لی جائے۔

محمود اخترنقوی نے کے-الیکٹرک کی نجکاری کے خلاف بھی متفرق درخواست دائر کی ہے۔