03-05-2018

سپریم کورٹ نے دوہری شہریت کیس میں نااہل سابق اراکینِ اسمبلی کے خلاف فوجداری کارروائی ختم کرنے اور پانچ لاکھ روپے خزانے میں جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے ۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ بنچ نےکیس کی سماعت کی  جس میں  نااہل اراکین کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایسے اراکین سے تنخواہ اور مراعات واپس نہ لی جائیں، اگر مراعات واپس لینی ہیں تو قسط وار لی جائیں۔

فاضل عدالت نے فوجداری مقدمات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے  کیس نمٹا دیا۔