09-03-2017

خیبر پختونخوا حکومت نے دو جوڈیشل افسران کی بحیثیت پریذائیڈنگ آفیسر لیبر کورٹ میں تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق پریذائیڈنگ آفیسر لیبر کورٹ ہری پور، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بی ایس اکیس  سردار محمد ارشاد  کو بحیثیت پریذائیڈنگ آفیسر لیبر کورٹ سوات تعینات کیا گیا ہے جبکہ پریذائیڈنگ آفیسر لیبر کورٹ سوات، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بی ایس اکیس اورنگزیب کو واپس پشاور ہائی کورٹ بھیج دیاگیا ہے ۔

اسی طرح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بی ایس اکیس اظہر خان کو بطور پریذائیڈنگ آفیسر لیبر کورٹ  پری پور تعینات کیا گیا ہے ۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کیا گیا ۔