09-06-2017

خیبر پختونخوا حکومت نے دو جوڈیشل افسران کی تقرری اور تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

جاری ہونے والے سرکاری اعلامیہ کے مطابق لیبر کورٹ سوات میں تعینات گریڈ اکیس کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اکرام اللہ خان کو پشاور ہائی کورٹ

میں دوبارہ اپنی سابقہ پوسٹ پر بحال کر دیا گیا ہے جبکہ اسی طرح تقرری کے منتظر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج روبینہ رحمان کو بطور پرایزائیڈنگ جج لیبر کورٹ

سوات تعینات کر دیا گیا ہے ۔