10-10-2017

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی  نے دو سول ججوں کم جوڈیشل مجسٹریٹس کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ محمد سلیم خان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ فہد احمد کو بنوں سے پشاور جبکہ سول جج کم جودیشل مجسٹریٹ محمد اصغر علی کو پشاور سے بنوں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔