10-08-2017

پشاور ہائی کورٹ نے دو سو پچاسی میل نرسز کو ریگولر نہ کرنے پر سیکرٹری صحت کو نوٹس جاری کرکے چھ ستمبر تک جواب طلب کرلیا ہے ۔

جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس  غضنفر علی پرمشتمل دورکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ محکمہ صحت نے میل نرسز کےلئے پبلک سروس کمیشن خیبر پختونخوا کے تحت دو سو پچاسی آسامیوں پر بھرتیاں کیں اور بعد میں چورانوے کو ریگولر کیا گیا جبکہ باقی کو ریگورلر نہیں کیا جا رہا جو کہ غیر قانونی اقدام ہے لہذا درخواست گزاروں کو بھی ریگولر کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔