06-09-2017

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے دو ہزار سترہ آٹھارہ کی پہلی سہ روزہ قومی انسداد پولیو مہم اٹھارہ ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

محکمہ صحت کے مطابق یہ مہم صوبے کے پچیس اضلاع میں کی جائے گی اور سہ روزہ انسداد پولیو مہم میں چھپن لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کےلئے بیس ہزار چھ سو سے زائد انسداد پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔