13-04-2018

انسداد دہشت گردی پشاورکی خصوصی عدالت نے دہشتگردی میں ملوث سہولت کار کوجرم ثابت ہونے پر 14سال قید کی سزا سنا دی ہے ۔

استعاثہ کے مطابق 20مئی 2016 کو کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کی پولیس نے تین خودکش حملہ آوروں سے خودکش جیکٹ نکال کرناکا رہ بنادیئے تھے اور اسلحہ ، کارتوس اور موٹر سائیکل قبضہ میں لے  کر نامعلوم ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کردی تھی۔  جس کے بعد پتہ چلا کہ موٹر سائیکل ملزم فضل الرحمان کے نام پررجسٹرڈتھی جس کے بعد پولیس نے ملزم کوگرفتارکیا۔فاضل جج نے سماعت مکمل ہونے کے بعد ملزم کو 14سال قید اور ملزم کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کئے۔ عدالت نے ملزم کی اب تک جیل میں گزاری مدت کو بھی قیدمیں شمار کرنے کا حکم دیا۔