07-11-2017

انسداد ہشت گردی کی خصوصی عدالت پشاور نے دہشت گردی اور بارود رکھنے کے الزام میں گرفتار دو افغان باشندوں کو جرم ثابت ہونے پر چھ سال قید اور دو  لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے۔

استعاثہ کے مطابق ملزمان عبد الوہاب اور سردار کو پولیس نے بارود اور اسلحہ سمیت گرفتار کیا تھا جبکہ ملزمان افغان باشندے ہیں اور ان کے پاس کوئی سفری دستاویزات بھی نہیں تھیں اور ان کے خلاف دہشت گردی اور چودہ فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کی گئی ہیں ۔