June 01, 2020

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

دہشت گردی کا مقدمہ ضلع مہمند سے پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت منتقل

26-03-2019

فاٹاانضمام کے بعد صوبے کی تاریخ میں پہلا دہشت گردی کا مقدمہ ضلع مہمندسے پشاور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی  عدالت منتقل کردیا گیا ہے۔

 پشاور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ضلع مہمندسے بھتہ خوری ، دہشت گردی اور سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کرنے کا ایک مقدمہ منتقل ہوا جس میں استعاثہ کے مطابق ملزمان تاج محمد، فرید شوکت، محمداللہ پر الزام ہے کہ وہ لوئر مہمند میں بھتہ طلب کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے تھے  ۔ملزمان پر سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کرنے اور دہشت گردی کا  بھی الزام ہے  جبکہ ملزمان کے خلاف  لوئر مہمند میں 29فروری 2019کو انسداد دہشت گردی کا مقدمہ درج ہو اتھا جس کو پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کے روشنی میں اے ٹی سی پشاور کی عدالت منتقل کردیا گیا ہے ۔

Related posts