25-01-2017

پشاور ہائی کورٹ نے دیر بالا کی تحصیل واڑی میں تحصیل کونسل کے انتخابات کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے کونسل کے انتخابات روک دیئے اور اس ضمن میں الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیاہے ۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی اورجسٹس اکرام اللہ خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کی ۔

فاضل عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد الیکشن شیڈول کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔