07-06-2018

 دیر لوئر کے میدان کے علاقے میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ 

سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق  دیر لوئر میں میدان کے علاقے زیمدارہ میں دہشت گردوں نے سڑک کنارے نصب بارودی مواد کو ریموٹ کنٹرول کی مدد سے عین اس وقت اڑایا جب مقامی تھانے کے ایس ایچ اوبخت منیر دیگر اہلکاروں کے ہمراہ مصالحتی کمیٹی کے رکن کے قتل کی تفتیش کے لئے جارہے تھے۔

 پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں بخت منیر سمیت دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی عملے نے ایس ایچ او سمیت دو اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کردی۔