22-08-2017

ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کمیٹی کے چئیرمین مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں کراچی میں منعقد ہوگا۔

 اجلاس بعد نماز عصر محکمہ موسمیات کے دفتر میں منعقد ہوگا جس میں کمیٹی کے ارکان کے علاوہ محکمہ موسمیات اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام بھی شرکت کریں گے۔

 چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ چاند کے بارے میں شہادت دینے یا معلومات فراہم کرنے کے لئے فون نمبرز

  021-99261404 -99261403

پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔