21-08-2017

ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل بائیس اگست کو طلب کرلیا گیاہے ۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بائیس اگست کو کراچی میں ہوگا ۔اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مفتی منیب الرحمن کریں گے  جبکہ  زونل کمیٹیوں سےملنے والی شہادتوں کے نتیجے میں چاند نظر آنے یا نہ آنےکا اعلان کیا جائےگا۔