07-09-2019

لاہور کی عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 ستمبر تک توسیع کر دی۔

رانا ثنااللہ اور شریک ملزموں کو جوڈیشل کمپلیکس میں انسداد منشیات کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج مسعود ارشد کی تبدیلی سے مقدمے پر کوئی کارروائی نہ ہو سکی، اے این ایف کی رانا ثنا اللہ کے اثاثے منجمند کرنے کی درخواست پر بھی کوئی پیش رفت نہ ہوئی۔ عدالت نے رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 ستمبر تک توسیع کر دی۔