28-03-2017

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ  جسٹس یحیی آفریدی نے رجسٹرار ، ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن اور ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پشاور ہائی کورٹ کی تقرری مقررہ گریڈز پر کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے تین الگ الگ اعلامیوں کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے ذکاء اللہ خٹک پی سی ایس ۔ بی ایس انیس  کی تقرری بحیثیت ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن پشاور ہائی کورٹ کی ہےاور انہیں ان کے چارج سنبھالنے سے ہی گریڈ بیس پر رکھ دیا گیا ہے ۔ اسی طرح پشاور ہائی کورٹ نے پی اینڈ ڈی افسر عبدالحلیم بنگش بی ایس اٹھارہ کی تقرری بحیثیت ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پشاور ہائی کورٹَ  کر دی ہے اور انہیں اپنا چارچ سنبھالنے کی تاریخ سے گریڈ انیس بھی دے دیا گیا ہے ۔

 اسی طرح جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے محمد سلیم خان پی اے ایس ۔بی ایس بیس کی تقرری بحیثیت رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کرکے انہیں بھی اپنا چارج سنبھالنے کی تاریخ سے گریڈاکیس دے دیا گیا ہے ۔