11-04-2017

اصغر خان پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاک فضائیہ کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب ہوئی،تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم پاکستان تھے،جنہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا،پاک فضائیہ کےچاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

وزیراعظم نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنےوالے کیڈٹس کو اعزازی شمشیر اور انعامات سے نوازا ۔

پاس آؤٹ ہونے والے 113ایوی ایشن، 137ویں جی ڈی پی ، 83ویں انجینئرنگ، 18ویں ایئر لاجسٹکس کورس اور 93ایئر ڈیفنس کورس کے کیڈٹس نے حلف بھی اُٹھایا۔