09-06-2017

پشاور ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کی جانب سے رسالپور نوشہرہ میں آئی ڈی پیز کے بے نظیر کیمپ خالی کرانے کے خلاف دائر رٹ پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا، پولیٹکل ایجنٹ باجوڑ سمیت  ایف ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل اور ڈی سی نوشہرہ کو نوٹس جاری  کرکے جواب طلب کرلیاہے۔

جسٹس سید افسر شاہ اور جسٹس اکرام اللہ پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ باجوڑ ایجسنی کے کوٹکی سے تعلق رکھنے والے ایک سو پچاس خاندان رسالپور بے نظیر کیمپ میں مقیم ہیں جن کے گھر آپریشن کے دوران باجوڑ میں تیاہ ہوئے تاہم اب ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے انہیں کیمپ خالی کرانے کا حکم دیا ہے جسے کالعدم قرار دیا جائے ۔