18-08-2017

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے رفاہی پلاٹوں، رہائش گاہوں کو شادی ہالز میں تبدیل کرنے کے کیس میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیا کرپشن کا پیسہ مرنے کے بعد ساتھ لے  جائیں گے۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینج نے رفاہی پلاٹوں، رہائش گاہوں کو شادی ہالز میں تبدیل کرنے کے کیس میں ملوث نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے 6 عہدیداروں کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ نیب پراسیکوٹر نے کہا کہ ملزمان نے 22 پلاٹوں کو رہائش گاہوں اور شادی ہالز میں تبدیل کیا۔ ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر ہوچکا ہے۔عدالت نے 29 ستمبر تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب سے ریفرنس کی تفصیلات طلب کرلی۔