26-05-2017

سٹیٹ بینک پاکستان نے رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے سٹیٹ بینک کے نوٹیفکیشن کے مطابق بینک پیر سے جمعرات تک صبح 8 بجے سے سہہ پہر سوا دو بجے تک کھلیں گے۔ جبکہ جمعے کو صبح آٹھ بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلیں گے ۔ جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق  29 مئی کو زکوۃ کٹوتی کے لئے ملک بھر میں بینک عوامی لین دین کے لئے بند رہیں گے۔

دوسری جانب  صوبہ خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان المبارک کیلئے سرکاری اداروں کے اوقات کار کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔نوٹیفیکشن کے مطابق ہفتے میں پانچ دن کام کرنیوالے ادارے صبح 8 سے دوپہر 2بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کے روز صبح 8 سے ایک بجے تک کام ہوگا۔اسی طرح ہفتے میں چھے روزکام کرنیوالے اداروں کےاوقات کار صبح 8 سے ایک بجے تک ہونگے۔جمعہ کے روز صبح 8 بجے سے 12 بجے تک کام ہوگا۔