03-04-2018

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ہدایت کی ہے کہ رمضان المبارک میں سحراورافطار کے دوران بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کااجلاس ہوا، اجلاس میں توانائی کے شعبے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اگلے چند ماہ کے لئے اور رمضان کے دوران  لوڈ منیجمنٹ پلان کاجائزہ لیا گیا، اس کے علاوہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق ایجنڈا پر بھی بات چیت کی گئی۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی  نے رمضان المبارک میں سحراورافطار کے دوران بلاتعطل بجلی کی فراہمی کی  ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاور پلانٹس کو پوری صلاحیت کے ساتھ فعال رکھا جائےاور رمضان المبارک کے دوران عوام کوبلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔