22-05-2018

اسلام آباد ہائی کورٹ نے رمضان المبارک میں ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والے پروگرامز سے متعلق عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر 8 چینلز کو نوٹسز جاری کردیئے۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ بنچ نے دائر توہین عدالت درخواست کی سماعت کی جس میں  موقف اختیار کیا گیا کہ مختلف ٹی وی چینلز اس طرح کے پروگرام نشر کر رہے ہیں جو عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔

فاضل عدالت نے متعلقہ ٹی وی چینلز اور اینکر پرسنز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل  بدھ تک ملتوی کردی۔