29-05-2017

رمضان المبارک کے دوران پشاور ہائی کور ٹ پشاور ، تمام بنچز اور ضلعی عدالتوں کے اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق پشاور ہائی کورٹ  پشاور ، اس کے تمام بنچز، اور صوبے کے تمام ضلعی عدلیہ رمضان المبارک کے دوران پیر سے جمعرات اور ہفتے کے دن صبح آٹھ بجے سے ایک بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جبکہ جمعہ کے روز آٹھ بجے سے بارہ بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ ہفتے کے دن چھٹی ہوگی ۔