28-05-2018

صوبائی دارالحکومت پشاور میں ٹریفک وارڈن پولیس کا رمضان المبارک کے آخری عشروں کے دوران ٹریفک کے ہجوم کو کنٹرول کرنے اور عوام کوٹریفک کی مد میں سہولیات دینے کے لئے ٹریفک پلان تشکیل دے دیا گیاہے۔

 حکام کے مطابق پلان کے تحت ٹریفک اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرکے انہیں ڈیوٹیوں پر طلب کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی تین شفٹیں کردی جائیں گی تاکہ عید کی خریداری کے لئے آنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے جبکہ ٹریفک ایجوکیشن مہم کے تحت15 رمضان المبارک سے چاند رات تک ٹریفک وارڈن پولیس کے پشاور میں چار مختلف مقامات پر سٹالزلگائے جائینگے جن میں عوام کو ٹریفک قوانین سے آگاہی مہم کی مد میں پمفلٹ ،سٹیکرزاور انعامات بھی تقسیم کئے جائینگے۔